ہم جس کائنات میں رہتے ہیں اسے دنیا کہا جاتا ہے۔ ہماری دنیا بڑی دلچسپ بستی ہے۔ کوئی چھوٹا ہے کوئی بڑا، کوئی کالا ہے، کوئی گورا، کوئی امیر ہے کوئی غریب لوگوں کی شکلیں، زبانیں، لباس، خوراک، کام کاج، کھیل تفریح، عادات و اطوار اور رسم و رواج ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔ یہی باتیں اس کائنات میں تنوع، ،رونق ، حیرت اور دلچسپی کا باعث بنتی ہیں۔
اس کائنات کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا۔ دنیا کے سب سے پہلے دو انسان جو اللہ میاں نے پیدا کئے حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی بیوی حضرت حوا تھی۔ انہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ کرہ ارض پر رہیں، اپنی نسل بڑھائیں، اچھائی اور بھلائی کا پرچار کریں۔ حضرت آدم کو خداوند تعالیٰ نے یہی بنیادی کام سونپا کہ وہ انسانوں کی بھلائی اور بہتری کا پرچار کریں۔ دراصل وہ اسی اہم کام کے لئے خدا کے پہلے نبی بنا کر بھیجے گئے تھے۔ ان کے بعد وقتاً توقع کئی اور نبی بھی بھیجے جاتے رہے حتی کہ حضرت محمد مصطفے ﷺ تشریف لائے۔ آپ نہ صرف دنیا کے بہترین انسان تھے بلکہ سب نبیوں کے سردار بھی تھے اور آخری نبی بھی۔
اس باب میں اسلام کے چند ان محترم نبیوں کے دلچسپ حالات بیان کئے جا رہے ہیں، جو حضرت محمد ﷺ سے پہلے تشریف لائے تھے۔
- دنیا کا پہلا قتل
- طوفان نوح علیہ السلام کی کہانی
- خوفناک آندھی کی تباہ کاریاں
- معصوم اونٹنی کی ہلاکت
- باپ کی چھری بیٹے کی گردن پر
- انوکھے بدمعاشوں کا انجام
- موت کے کنویں سے شاہی محل تک
- شعبدوں اور معجزوں کا ہولناک معرکہ
- کنجوس کروڑ پتی کی تباہی
- شاہ سلیمان علیہ السلام اور ملکہ بلقیس کی کہانی
- وہیل مچھلی کے پیٹ میں تین راتیں
- وہ پھانسی سے کیسے بیچ نکلے؟
- نبیوں کے دور کے سبق
- مخالفتوں اور مصیبتوں کے چکر
- نبیوں کے حالات زندگی کا بڑا سبق