گوگل نے حال ہی میں ایک نیا اور جدید اے آئی ٹول ‘امیجن 3’ کے نام سے متعارف کروایا ہے، جس کی مدد سے صارفین آسانی سے اعلیٰ معیار کی تصاویر بنا سکتے ہیں۔ یہ ٹول خاص طور پر اس لیے منفرد ہے کہ یہ صارف کی ہدایات پر بڑی باریکی سے عمل کرتا ہے اور تصاویر کو حقیقت کے قریب تر بناتا ہے۔ امیجن 3 کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہر قسم کے آرٹ اسٹائلز کو سپورٹ کرتا ہے، چاہے وہ کلاسیکی ہو یا جدید ماڈرن آرٹ۔
اس ٹول کو استعمال کرتے ہوئے، صارفین رنگین اور واضح تصاویر بنا سکتے ہیں جن میں کم سے کم خامیاں ہوں۔ اس کے ساتھ ہی، دیگر امیج جنریٹرز کے مقابلے میں امیجن 3 کا اہم فرق یہ ہے کہ یہ صارف کی ہر پرامپٹ پر ایک نیا امیج بناتا ہے، اور تصویر کی ریزولوشن بھی بہت بہتر ہوتی ہے یعنی 2048×2048۔
گوگل نے یہ نیا ٹول اپنے تمام صارفین کے لیے جاری کیا ہے، اور جیمنائی کے صارفین بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں، چاہے وہ پیڈ پلان کا حصہ نہ بھی ہوں۔ اس ٹول کی دستیابی تمام صارفین کو جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں ایک نیا اور انقلابی قدم مہیا کرتی ہے، جس سے تصاویر بنانا مزید تخلیقی اور دلچسپ ہو جائے گا۔