الفاظ میں پوشیدہ جہان

ٹیلر سوئفٹ، دنیا کی امیر ترین گلوکارہ، 2024 میں فوربز کی رپورٹ کے مطابق

ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں: فوربز کی رپورٹ

ٹیلر سوئفٹ، دنیا کی امیر ترین گلوکارہ، 2024 میں فوربز کی رپورٹ کے مطابقامریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ مشہور مالیاتی جریدے فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس نے انہیں ریانا سے آگے کر دیا ہے، جو اس سے قبل ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ تھیں۔

یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی دولت کا بڑا حصہ موسیقی کے ذریعے کمایا ہے۔ جہاں دیگر مشہور شخصیات نے برانڈ پارٹنرشپس اور کاروباری منصوبوں پر زیادہ انحصار کیا، وہیں ٹیلر نے اپنے میوزک کیریئر پر ہی توجہ مرکوز رکھی اور ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

فوربز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئفٹ کے "ایراز ٹوور” کی شاندار کامیابی نے ان کی مالی حالت کو مزید مضبوط کیا ہے۔ اس کامیاب دورے سے انہیں 60 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم حاصل ہوئی، جبکہ ان کی میوزک لائبریری سے مزید 60 کروڑ ڈالرز اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے تقریباً 12.5 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

مزید یہ کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2023 میں اسپاٹیفائی اسٹریمنگ رائلٹی سے بھی 10 کروڑ ڈالرز کمائے۔ انہوں نے اپنے ابتدائی چھ البمز کی دوبارہ ریکارڈنگ بھی کی ہے، جس نے ان کے مداحوں کی توجہ دوبارہ اپنی طرف مبذول کروائی۔ 18 اکتوبر کو میامی میں وہ اپنے ایرا ٹور کو دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہیں۔

دوسری طرف، ریانا نے اپنے کاسمیٹکس برانڈ "فینٹی بیوٹی” کی بدولت اپنی دولت میں اضافہ کیا، حالانکہ ان کا آخری میوزک البم 2016 میں ریلیز ہوا تھا۔

ٹیلر سوئفٹ کی کامیابیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ وہ نہ صرف ایک شاندار گلوکارہ ہیں بلکہ ایک کامیاب بزنس ویمن بھی ہیں، جنہوں نے اپنی موسیقی اور سرمایہ کاری دونوں سے بھاری منافع کمایا ہے۔