بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں اپنی فلم "گڈاچاری 2” کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جب ایک پیچیدہ ایکشن منظر کے دوران انہیں گردن پر چوٹ لگی۔ ان کی چوٹ بظاہر شدید نہیں ہے لیکن وہ عارضی طور پر فلم کی شوٹنگ روک کر ممبئی واپس جانے والے ہیں۔
فی الحال، عمران ہاشمی نے زخمی ہونے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، تاہم ان کے قریبی دوستوں نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔ فلم "گڈاچاری 2” تیلگو فلم "گڈاچاری” کا سیکوئل ہے، جس میں اداکار ادیوی شیش کے ساتھ شوبھیتا دھولیپا اور جگپتی بابو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
یہ فلم بالی ووڈ میں کافی توقعات کے ساتھ دیکھی جا رہی ہے، اور مداح عمران ہاشمی کی صحتیابی اور فلم کی تکمیل کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔