الفاظ میں پوشیدہ جہان

دماغ کے نیورونز اور کنکشنز کا تفصیلی نقشہ، سائنسدانوں کی بڑی کامیابی

سائنسدانوں نے دماغ کا پہلا تفصیلی نقشہ تیار کر لیا

سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی بار دماغ کا انتہائی مفصل نقشہ تیار کر لیا ہے، جس سے دماغ کی پیچیدہ ساخت کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دماغ کی ساخت کو کائنات کی سب سے بڑی پہیلیوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور یہ نیا نقشہ ہمیں دماغی کاموں کو سمجھنے کے قریب لے آیا ہے۔

بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے پھلوں پر بیٹھنے والی مکھی کے دماغ کا نقشہ تیار کیا ہے، جس میں مکھی کے دماغ میں موجود 139,000 سے زائد نیورونز اور ان کے درمیان 50 ملین کنکشن کو دکھایا گیا ہے۔ یہ نقشہ "فلائی وائر کنسورشیم” نے تیار کیا ہے، جو مکھی کے دماغ میں موجود نیورونز کی وائرنگ کا انتہائی تفصیلی نقشہ فراہم کرتا ہے۔ اس تحقیق کا مقصد انسانی دماغ کو سمجھنے میں پیش رفت کرنا ہے، کیونکہ انسانی دماغ میں مکھی کے مقابلے میں نیورونز کی تعداد تقریباً دس لاکھ گنا زیادہ ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے ڈاکٹر گریگوری جیفریز، جو اس پروجیکٹ کے شریک رہنما ہیں، نے کہا کہ دماغ کی اس وائرنگ ڈائیگرام کو سمجھنا ہماری روزمرہ کی سرگرمیوں جیسے کہ حرکت کنٹرول کرنا، کسی سوال کا جواب دینا، یا دوست کو پہچاننے جیسے افعال کو سمجھنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

یہ تحقیق سائنس کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ انسانی دماغ کے مزید گہرے مطالعے کے لیے راہیں کھولے گی۔

مزید پڑھیں

Post navigation