لندن کے ایک شہری، کرسٹوفر بریڈبری، نے تین منٹ میں ڈرون کے ذریعے سب سے زیادہ ایموجیز بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بریڈبری کا یہ شوق کینسر کے علاج کے دوران پروان چڑھا۔
2007 میں، جب وہ کیموتھراپی سے گزر رہے تھے، تو انہوں نے ماڈل ہوائی جہاز اڑانا شروع کیا۔ اس نے نہ صرف ان کی جسمانی تھراپی میں مدد دی بلکہ ان کی ذہنی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوا۔ آہستہ آہستہ، انہوں نے اپنے شوق کو پروان چڑھایا اور آخر کار ڈرون کی دنیا میں قدم رکھا۔
اب بریڈبری ٹی وی اور فلموں کے لیے فضائی عکس بندی کرتے ہیں، مختلف سروے کرتے ہیں اور ڈرون کے دیگر شوقین افراد کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرون شوز اب ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔