سائنسدانوں نے ایک دلچسپ سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے دو گنا بڑا ہے۔ اس سیارے کا نام GJ 9827 d رکھا گیا ہے اور یہ زمین سے تقریباً 100 نوری سال کی دوری پر واقع ہے۔ یہ سیارہ زمین کے حجم سے دو گنا اور وزن میں تین گنا زیادہ ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر آبی بخارات سے بھرا ہوا ہے۔
مشی گن یونیورسٹی کے سابق طالب علم ایشان رال نے اس دریافت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم اس طرح کے سیارے کو دیکھ رہے ہیں۔ ناسا کی ٹیم کے مطابق، یہ نو دریافت شدہ سیارہ زیادہ تر گرم پانی کے بخارات سے بھرا ہوا ہے، جس کی وجہ سے اسے “بھاپ کی دنیا” یا “اسٹیم ورلڈ” کہا گیا ہے۔
اگرچہ یہ سیارہ پانی سے بھرپور ہے، مگر یہ زمین کی طرح زندگی کے لیے قابل رہائش نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے انتہائی درجہ حرارت اور دباؤ کی وجہ سے یہاں زندگی کا امکان بہت کم ہے۔ یہ دریافت نہ صرف سائنسدانوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے بلکہ یہ کائنات میں دوسرے سیاروں کی تشکیل اور ممکنہ زندگی کے بارے میں مزید تحقیق کے لیے نئے دروازے کھولتا ہے۔