أَعُوْذُ بِاللهِ السَّمِيْعِ العَلِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ |
ترجمہ: میں شیطان مَردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں جو سننے اور جاننے والا ہے۔ |
فائدہ: حدیث کے مطابق مذکورہ تعوّذ صبح کے وقت پڑھنے والا شام تک شیطان سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ (عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی: 49) اور اگر تعوّذ کے اِنہی کلمات کو تین مرتبہ پڑھنے کے بعد سورۃ الحشر کی آخری تین آیات یعنی ﴿هُوَ اللهُ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ عَالِمُ الْغَيْبِ﴾ سے سورت کے آخر تک پڑھ لی جائیں تو حدیث کے مطابق اگر صبح کے وقت پڑھا تو شام تک ستر ہزار فرشتے اُس کیلئے رحمت کی دُعاء کرتے رہتے ہیں اور اگر وہ اُس دن مرجائے تو شہادت کی موت مرتا ہے۔ (ترمذی: 2922) |