صبح کے مسنون اَذکار – سب سے افضل عمل (سو مرتبہ پڑھیں)
سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ |
اللہ پاک ہے اور اسی کی تعریف ہے۔ |
محمد بن عبدالملک اموی عبدالعزیز بن مختار سہیل بن سمی ابوصالح حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو آدمی صبح و شام سو مرتبہ (یہ دعا) پڑھتا ہے قیامت کے دن کوئی اس سے زیادہ افضل عمل نہیں لاسکتا سوائے اس کے جس نے اس کے برابر یا اس سے زیادہ پڑھا ہو۔ (صحیح مسلم 6843) |