أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّهَامَّةٍ، وَّمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَّامَّةٍ
|
ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات (یعنی اَسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں ہر شیطان اور ڈسنے والے جانور سے اور ہر ملامت کرنے والی آنکھ سے۔ |
فائدہ: مذکورہ کلمات نظرِ بد سے حفاظت کیلئے بہترین کلمات ہیں، نبی کریم ﷺ حضرت حسن و حُسین (رض) کو مذکورہ کلمات کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیتے تھے، اور فرماتے تھے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے بیٹوں حضرت اسحاق اور حضرت اِسماعیل علیہ السلام کو اِنہی کلمات کے ذریعہ اللہ کی پناہ میں دیتے تھے۔ (بخاری: 3371) |