Musaib Aur Havaadis Ki Dua Aur Azkaar

صبح کے مسنون اَذکار – مصائب و حوادث سے حفاظت

اَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَأَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ، مَا شَاءَ اللهُ كَانَ، وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ، أَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ، وَ أَنَّ اللهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا، اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ: اے اللہ! تو میرا پروردگا رہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے تجھ ہی پر بھروسہ کیا اور تو بزرگی والے عرش کا ربّ ہے، جو اللہ نے چاہا وہ ہوگیا اور جو نہیں چاہا نہیں ہوا، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوّت صرف اللہ ہی کی جانب سے ہے جو عظمت والا بلند و برتر ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور بیشک اللہ تعالیٰ نے علم کے اعتبار سے ہر چیز کا اِحاطہ کررکھا ہے۔ اے اللہ میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور ہر اُس زمین پر چلنے والے جاندار کے شرّ سے جس کی پیشانی آپ کے قبضہ میں ہے، بیشک میرا ربّ سیدھی راہ پر ہے۔
فائدہ: یہ دُعاءِ ابی درداء کے کلمات ہیں، جو مصائب و حوادث سے حفاظت کیلئے ایک بہترین دُعاء ہے، صبح شام اِس کے پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیئے، حدیث کے مطابق یہ کلمات اگر کوئی صبح کے وقت پڑھ لے تو ”لَمْ تُصِبْهُ مُصِيْبَةٌ حَتَّى يُمْسِيَ“ یعنی شام ہونے تک اُسے کوئی مصیبت نہ پہنچی گی۔ (الدعاء للطبرانی: 343) (ابن السنی: 57)