صبح کے مسنون اَذکار – مغفرت کا پروانہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّيْ لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ |
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جو میرا پروردگار ہے، میں اُس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں ٹہراتا، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ |
فائدہ: مذکورہ کلمات صبح کے وقت میں پڑھنے والے کے بارے میں آپ ﷺ نے اِرشاد فرمایا: ”ظَلَّ يُغْفَرُ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُمْسِيَ“ یعنی وہ شام ہونے تک دن بھر اِس حالت میں گزارتا ہے کہ اُس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ (طبرانی کبیر: 635) |