أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ وَ أَنْ يَّحْضُرُونِ |
ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات (یعنی اَسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں اُس کے غضب وغصہ سے اور اس کے عذاب سے اور اس کے بندوں کے شرسے اور شیاطین کے وسوسوں سے اور اے میرے پروردگار میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ وہ (شیطان) میرے پاس بھی آئیں۔ |
فائدہ: مذکورہ کلمات خوف و گھبراہٹ سے حفاظت اور اُس کیفیت کو دور کرنے کیلئے بڑے مفید اور بہترین ہیں ،نبی کریم ﷺ خوف و گھبراہٹ کی حالت میں اور بالخصوص نیند میں ڈرجانے اور خوف و گھبراہٹ کا شکار ہوجانے کی صورت میں اِن کلمات کو پڑھنے کی تلقین فرمایا کرتے تھے۔ (ابوداؤد: 3893) (ترمذی: 3528) حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص (رض) کے بارے میں آتا ہے کہ وہ اپنی بالغ اولاد کو اِن کلمات کے پڑھنے کی تلقین فرمایا کرتے تھے اور نابالغ کم سِن اولاد کے گلے میں یہ کلمات لکھ کر ڈال دیا کرتے تھے۔ (ترمذی: 3528) |