اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّي، وَ أَنَا عَبْدُكَ ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَّكَ دِيْنِيْ، أَصْبَحْتُ عَلٰى عَهْدِكَ وَ وَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِيْ الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ |
ترجمہ: اے اللہ! تیرے لئے ہی ساری تعریفیں ہیں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میرا ربّ اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تجھ پر اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے ایمان لایا، میں نے اپنی اِستطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدہ کے (پورا کرنے کے) ساتھ صبح کی، میں تیری جانب رجوع کرتا ہوں اپنے عمل کے شر سے اور تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں، وہ تمام گناہ جو تیرے سوا کوئی معاف نہیں کرسکتا۔ |
فائدہ: حضرت ابوامامہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کایہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں: جس نے یہ مذکورہ بالا کلمات صبح کے وقت تین مرتبہ پڑھے، پھر اُس دن میں انتقال کرجائے تو وہ ضرور جنّت میں داخل ہوگا۔راوی کہتے ہیں کہ آپ ﷺ جتنا اِس پر قسم کھاتے تھے اِتنا کسی اور چیز پر قسم نہ کھاتے، اور آپ ﷺ قسم کھاکر یہ فرماتے تھے: ”وَاللهِ مَا قَالَهَا عَبْدٌ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَيَمُوتُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ“ اللہ کی قسم! کوئی بندہ صبح کے وقت یہ کلمات تین مرتبہ پڑھے اور پھر اُسی دن انتقال کرجائے تو وہ جنّت میں داخل ہوگا۔ (طبرانی اوسط: 3096) |