Jadu Aur Sehr Se Hifazat Ki Dua Aur Azkaar

صبح کے مسنون اَذکار – جادو اور سحر سے حفاظت

أَعُوذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِيْمِ الَّذِيْ لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ، وَ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِيْ لاَ يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَّ لاَ فَاجِرٌ، وَ بِأَسْمَاءِ اللهِ الْحُسْنٰى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ ذَرَأَ وَ بَرَأَ
ترجمہ: میں اللہ عظیم کی پناہ میں آتا ہوں جس سے کوئی چیز بڑی نہیں، اور اُس کےتمام کلمات (یعنی اَسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں جن سے نہ کوئی نیک بچ سکتا ہے نہ بد، اور اللہ تعالیٰ کے تمام بہترین ناموں کی (پناہ میں آتا ہوں) جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا، ہراُس چیز کے شر سے جس کو اللہ نے پیدا کیا، پھیلایا اور وجود دیا۔
فائدہ: مذکورہ کلمات جادو اور سحر کے اَثرات سے بچنے کیلئے بہت ہی مفید اور بہترین کلمات ہیں، حضرت کعب اَحبار (رض) اِن کلمات کو پڑھتے اور فرماتے تھے: ”لَوْلاَ كَلِمَاتٌ أَقُولُهُنَّ لَجَعَلَتْنِي يَهُودُ حِمَارًا“ اگر میں اِن کلمات کو نہ پڑھتا تو یہود (جادو کے ذریعہ) مجھے گدھا بنادیتے۔ (مؤطا مالک: 2002)