اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَ مَلَائِكَتَكَ وَ جَمِيعَ خَلْقِكَ ، أَنَّكَ أَنْتَ اللهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ |
ترجمہ: اے اللہ میں نے صبح کی، میں تجھے، تیرے عرش کو اُٹھانے والے فرشتوں اورتمام فرشتوں کو اور تیری تمام مخلوقات کو اِس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ بیشک تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اور (اِس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ) حضرت محمّد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسُول ہیں۔
|
فائدہ: اِن کلمات کی فضیلت یہ ہے: ”غُفِرَ لَهُ مَا أَصَابَ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ مِنْ ذَنْبٍ“ یعنی پڑھنے والے کے اُس دن کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ (ابواداؤد: 5078) ایک اور روایت میں ہے ”أَعْتَقَ اللهُ رُبُعَهُ مِنَ النَّارِ“ یعنی ایک دفعہ مذکورہ کلمات کہنے پر جسم کا چوتھائی حصہ جہنم سے آزاد ہوجائے گا، اور چار مرتبہ کہنے سے مکمل جسم آزاد ہوجائے گا۔ (ابواداؤد: 5069) |