اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ ذَلَّ كُلُّ شَيْءٍ لِعِزَّتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ أَخْضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِمُلْكِهِ |
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس کی عظمت کے سامنے ہر چیز جھکی ہوئی ہے، اور تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس کی عزّت کے سامنے ہر چیز ذلیل ہے، اور تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس کی سلطنت کے سامنے ہر چیز عاجز ہے۔ |
فائدہ: حضرت اُمِّ سلمہ (رض) سے نبی کریم ﷺ کا یہ اِرشاد نقل فرماتی ہیں: جو شخص صبح کے وقت یہ دُعاء پڑھ لے اُس کیلئے ایک لاکھ نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اگر اُس دن اُس کا اِنتقال ہوجائے تو اُس کی روح کو سبز پرندوں کی شکل دے کرجنّت میں چھوڑ دیا جائےگا جو جنّت میں جہاں چاہیں گے چَرتے پھریں گے۔ (الدّعاء للطبرانی: 325) |