مَا شَاءَ اللهُ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ اللهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
|
ترجمہ: اللہ جو چاہے، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوّت صرف اللہ تعالیٰ ہی کی جانب سے ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ |
فائدہ: مذکورہ بالا کلمات صبح کے وقت پڑھنے والے کے بارے میں آپ ﷺ نے اِرشاد فرمایا: “رُزِقَ خَيْرَ ذَلِكَ الْيَوْمِ، وَصُرِفَ عَنْهُ شَرُّهُ” یعنی اُسے اُس دن کا بہترین رزق عطاء کیا جائے گا اور اُس دن کے شر کو اُس سے دور کردیا جائے گا۔ (ابن السنی: 53) |