رَضِيْتُ بِاللهِ رَبًّا وَّ بِالْإِسْلَامِ دِيْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيًّا
|
ترجمہ: میں اللہ کے پروردگار ہونے پر ،اِسلام کے دین ہونے پر اور حضرت محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔ |
فائدہ: اِس کلمہ کی فضیلت حدیث میں یہ ذکر کی گئی ہے: ”كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يُرْضِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ“ یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے ذمّہ لے لیا ہے کہ اِن کلمات کے پڑھنے والے کو قیامت کے دن راضی کردیں گے۔ (مسند احمد: 18967) ایک روایت میں ہے”مَنْ قَالَهُنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ“ جس نے یہ کلمات کہے وہ جنّت میں داخل ہوگا۔ (مسند احمد: 11102) ایک اور روایت میں اِن کلمات کے پڑھنے والے کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا: ”ذَاقَ طَعْمَ الْإِيْمَانِ“ یعنی اُسے ایمان کا ذائقہ نصیب ہوگا۔ (مسلم: 34) |